عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے متعلق پولیس کی درخواست مسترد
دو بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی ، تیسرا موقع دینا محض وقت کا ضیاع ہوگا، عدالت


انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے متعلق پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے یہ فیصلہ جج منظر علی گل نے سنایا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس کو دو بار ٹیسٹ کرانے کا موقع دیا گیا، تاہم ملزم کی جانب سے دونوں بار انکار کے بعد اب تیسرا موقع دینا محض وقت کا ضیاع ہوگا۔ عدالت نے فیصلے میں واضح کیا کہ پولیس ملزم کا مطلوبہ ٹیسٹ کرانے میں ناکام رہی۔
پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس حملے سمیت 12 مقدمات میں تفتیش کے تحت ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی تھی، جس کا مقصد شواہد کی تصدیق اور تفتیش میں مزید پیش رفت حاصل کرنا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پولیس کو مناسب مواقع دیے گئے، مگر ٹیسٹ نہ کرانے کی ذمہ داری خود پولیس پر عائد ہوتی ہے، اس لیے مزید وقت دینا عدالتی وقت کے ضیاع کے مترادف ہوگا۔
یاد رہے کہ جناح ہاؤس حملے سمیت مختلف پرتشدد واقعات میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت درجن بھر مقدمات درج ہیں۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل



