Advertisement
پاکستان

وفاقی بجٹ: نان فائلرز پر گاڑی و جائیداد خریدنے پر پابندی

اسٹیٹ بینک کم آمدن طبقے کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان جلد کرے گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتوں میں وسعت دی جائے گی،وزیر خزانہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 10th 2025, 8:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی بجٹ: نان فائلرز پر گاڑی و جائیداد خریدنے پر پابندی

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ اب نان فائلر گاڑی اور جائیداد نہیں خرید سکیں گے اور ان کا بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھلے گا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریرکرتےہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ انکم ٹیکس کے حوالے سے ایک نیا کلاسفیکیشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں فائلر اور نان فائلر کے فرق کا خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جو لوگ اپنے گوشوارے اور اپنی ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کروائیں گے صرف وہی بڑے مالیاتی لین دین کر سکیں گے جن میں گاڑیوں اور غیر منقولہ جائیدار کی خریداری، سکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری اور بعض بینک اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت جیسی چیزیں شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کم آمدن طبقے کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان جلد کرے گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتوں میں وسعت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو بغیر ضمانت کے ایک لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا جو ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ای والٹ میں ملے گا۔

Advertisement