لاس اینجلس میں گارڈز کی تعیناتی،ریاست کیلیفورنیا کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان
امریکی صدر کی جانب سے ریاستی نیشنل گارڈز کو غیر قانونی طور پر وفاق کا حصہ بنا کر لاس اینجلس میں تعیناتی پر کیا گیا ہے،گورنر گیون نیوسم


ریاست کیلیفورنیا نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل روب بونٹا نے بتایا کہ ریاست کی جانب سے مقدمے کو دائر کرنے کا فیصلہ امریکی صدر کی جانب سے ریاستی نیشنل گارڈز کو غیر قانونی طور پر وفاق کا حصہ بنا کر لاس اینجلس میں تعیناتی پر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کیلیفورنیا کے مختلف علاقوں خاص طور پر لاس اینجلس میں مظاہرے جاری ہیں۔
لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہرین نے کچھ گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا، جس کے بعد وہاں نیشنل گارڈز کو تعینات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیشنل گارڈزکوامن و امان یقینی بنانے کےلیے بھیجا گیا ہے۔ اشتعال انگیزی پھیلانے والے قانون سے بچ نہیں پائیں گے، امریکا میں پرتشدد مظاہروں کی کوئی جگہ نہیں۔
کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گورنر گیون نیوسم کو بائی پاس کرکے ریاستی خودمختاری کو روند دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام غیرقانونی ہے اور اس سے مظاہروں کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'یہ اقدام ضروری نہیں تھا، یہاں بغاوت کا کوئی خطرہ نہیں، غیر ملکی مداخت کے خطرہ کا بھی امکان نہیں، ایسی کوئی نااہلی بھی نہیں تھی جو وفاقی حکومت کو وفاقی قوانین کے اطلاق پر مجبور کرتی'۔
گورنر گیون نیوسم نے صدر کی جانب سے ریاستی نیشنل گارڈز کے کنٹرول سنبھالنے کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کو سنبھال سکتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایک ہزار کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکار لاس اینجلس میں ٹرمپ انتظامیہ کے احکامات کے بعد موجود ہیں اور اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے کہا ہے کہ ریاستی انتظامیہ کے اعتراضات کے باوجود وہ نیشنل گارڈز کو لاس اینجلس بھیجنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔گورنر نااہل ہیں اور ضرورت پڑنے پر وہ شہر میں مزید اہلکاروں کو بھی بھیج سکتے ہیں۔ 'اگر میں مداخلت نہیں کرتا اور میں گارڈز کو وہاں نہیں لاتا، تو وہاں سانحے کا سامنا ہوسکتا تھا'۔
ان کا کہنا تھا کہ اب لاس اینجلس کی صورتحال درست سمت کی جانب بڑھ رہی ہے مگر وہ وہاں میرینز اہلکاروں کو بھی تعینات کرسکتے ہیں۔
واضح رہے لاس اینجلس شہر میں غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف چھاپوں کی وجہ سے مظاہرے شروع ہوئے تھے اور احتجاج کرنیوالوں کی امیگریشن حکام اورپولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں

امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، نئی شرح سود کیا ہو گئی؟
- 15 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
امریکا ایران معاہدہ ہوتے ہی عالمی و مقامی منڈی میں سونا مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 17 گھنٹے قبل

مینگو ڈپلومیسی سے معاشی سفارتکاری تک،جکارتا میں ایک ملاقات اور پاکستان کے نرم تشخص کی کہانی
- 15 گھنٹے قبل

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر
- 19 گھنٹے قبل

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
- 15 گھنٹے قبل

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق
- 13 گھنٹے قبل

لاہور میں سجی پاکستان میوزک انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں کی خوب صورت تقریب
- 18 گھنٹے قبل

کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ، 45 ہزار سے زائد افراد شریک
- 18 گھنٹے قبل

مفاہمتی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل ہے،اسماعیل بقائی
- 15 گھنٹے قبل

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ
- 13 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت
- 14 گھنٹے قبل











