Advertisement
پاکستان

زیادہ گوشت کے استعمال کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد گیسٹرو کی بیماری کا شکار

گزشتہ رات سے اب تک لاہور کے چھ بڑے سرکاری اسپتالوں میں 9 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 8th 2025, 10:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
زیادہ گوشت کے استعمال کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد گیسٹرو کی بیماری کا شکار

عید الاضحیٰ کے موقع پر لاہور میں زیادہ گوشت کے استعمال کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد گیسٹرو کی بیماری کا شکار ہو گئی ہے، جس سے شہر کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

گیسٹرو کی علامات جیسے پیچش، قے، پیٹ کی درد اور پانی کی کمی نے عید کی خوشیوں میں غم کی لہر ڈال دی ہے۔

گزشتہ رات سے اب تک لاہور کے چھ بڑے سرکاری اسپتالوں میں 9 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 ان اسپتالوں میں میو اسپتال، جناح اسپتال، سروسز اسپتال، جنرل اسپتال اور گنگارام اسپتال شامل ہیں۔

میو اسپتال میں کل شام سے لے کر اب تک 2 ہزار سے زائد مریض علاج کے لیے آئے ہیں، جبکہ جناح اسپتال میں بھی 1500 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement