Advertisement

گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلا پولیو کا کیس رپورٹ

حکام کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 2nd 2025, 1:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلا پولیو کا کیس رپورٹ

گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلا پولیو کا کیس سامنے آگیا ہے۔

یہ کیس جے بی کے ضلع دیامر میں رپورٹ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہے۔

دوسری جانب قومی ادارہ صحت اسلام آباد (این آئی ایچ) نے بھی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ یہ کیس گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہے۔

پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ حکام نے بھی بتایا کہ رواں سال 2025 میں اب تک پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Advertisement