Advertisement

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم نے پانچویں تھرو 86 اعشاریہ 40 میٹر دور پھینکی اور پھر مقابلے میں سب سے آگے نکل گئے اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر May 31st 2025, 2:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

جنوبی کوریا:اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور  ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ 


پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی ،دوسری تھرو 76.80 میٹر کی رہی اور تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی۔


ارشد ندیم نے پانچویں تھرو 86 اعشاریہ 40 میٹر دور پھینکی اور پھر مقابلے میں سب سے آگے نکل گئے اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔


چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سری لنکا کے ہرانگا کی اب تک دوسری پوزیشن ہے۔
جبکہ چین کےہو ہو ہران تیسری پوزیشن پر اور بھارت کے یش ور سنگھ 82.23 میٹر تھرو کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ بھارت ہی کے سچن یادیو اب تک چھٹی پوزیشن پر ہیں۔


ارشد ندیم جیولن تھرو کی فائنلز چارٹ پر تیسری تھرو کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے۔


واضح رہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل پیرس اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔

Advertisement