استنبول: وزیراعظم شہبازشریف کی ترک صدر سے ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
صدارتی محل آمد پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خوش آمدید کہا جبکہ وزیراعظم نے ترک صدر سے وفد کا تعارف کرایا

.jpg&w=3840&q=75)
استنبول:وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق استنبول میں صدارتی محل آمد پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خوش آمدید کہا جبکہ وزیراعظم نے ترک صدر سے وفد کا تعارف کرایا۔
ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی،اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دوطرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ترک صدر اردوان وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دارالحکومت استبول پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر ترکیہ کے وزیردفاع نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا، پاکستان کے سفیر بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 21 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago



