صدر مملکت اور وزیر اعظم کی نائلہ کیانی کو تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر مبارکباد
پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں،کوہ پیمائی جیسے مشکل شعبے میں خواتین کا آگے آنا خوش آئند ہے،صدر مملکت


اسلام آباد:صدر مملکت اور وزیر اعظم نےپاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا سر کرنے پر مبارک باد دی۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نےکنچن جنگا چوٹی سر کرنے پر نائلہ کیانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ نائلہ کیانی یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔
صدرمملکت آصف علی زرداری
صدرمملکت آصف علی زرداری نے نائلہ کیانی کو پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہونے پر مبارکباد دی جنہوں نے یہ چوٹی سر کی،اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ کوہ پیمائی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر نائلہ کیانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی جیسے مشکل شعبے میں خواتین کا آگے آنا خوش آئند ہے اور نائلہ کیانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وزیر اعظم
وزیراعظم نے بھی نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان کھیلوں کے ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کوہ پیمائی جیسے مشکل کھیل میں پاکستانی خواتین کا ریکارڈ قائم کرنا حوصلہ افزا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی کو ہ پیما نائلہ کیانی آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کر چکی ہیں، وہ ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، نانگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل



