Advertisement
پاکستان

کشمیر کے بیٹے نوازشریف اور شہباز کا سلام ہو، مریم نواز کا شاردہ میں جلسے سے خطاب

شاردہ: آزادکشمیر میں نائب صدرمسلم لیگ(ن)مریم نوازنے جلسے سےخطاب کرتے ہوئے نیا نعرہ بھی لگا دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شاردہ کے بھائیوں،ماؤں اور بزرگوں کونوازشریف کاسلام۔ شاہ غلام قادر صاحب کو مبارک ہو،آپ یہ انتخاب جیت چکے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 11th 2021, 8:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

اس موقع پر انہوں نے نعرہ لگایا کہ "ہمارا لیڈر ہمارا چیف،نواز شریف،نواز شریف"۔ جس کے بعد مریم نواز کا کہناتھاکہ یہ نعرہ پہلی دفعہ سنا ہے۔

مریم نواز مزید کہا کہ  میں پہلی دفعہ شاردہ آئی ہوں ،شاردہ کی محبت نے پوری زندگی کیلئےساتھ جوڑ لیا ہے ۔ شاردہ کے لوگ جس قدر خوبصورت ہیں اتنا ہی ان کا دل بھی خوبصورت ہے۔ آپ نے جوموتیوں کاہار دیایہ آپ کی محبت اور عزت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی خاتون جس کے آگے سپرپاور امریکہ کا صدر بھی جھکنے پر مجبور ہوگیا

جب سے کشمیر کی دھرتی پر قدم رکھاہے ہر چیز میں نواز شریف کا چہرہ نظرآیا ہے ۔ مجھے آپ کی محبتوں میں نواز شریف کا چہرہ نظرآیا ہے ۔ رہنما مسلم لیگ ( ن ) نے کہا کہ نواز شریف لندن میں ہیں لیکن ہر کارکن کے دل میں بستے ہیں ۔نواز شریف اور مریم نواز شریف کی رگوں میں کشمیری خون ہے۔ مریم نواز اور نواز شریف خالص کشمیری ہیں۔ آپ کا دکھ اور تکلیف سمجھ سکتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اس موقع پر انہوں نے سوال کیا کہ کیاکشمیریوں کا سپہ سالارعمران خان جیسا بزدل انسان ہو سکتا ہے؟

کشمیریوں کا لیڈر نواز شریف ہی ہو سکتا ہے ۔نوازشریف وزیراعظم ہو تا ہے تو بھارتی  وزیراعظم پاکستان تشریف لاتے ہیں۔ مسلہ کشمیر کے حوالے سے ان کا کہناتھاکہ مسئلہ کشمیر اگر حل ہو اتو نواز شریف کی قیادت میں حل ہو گا۔ سلیکٹڈ کو کوئی تسلیم نہیں کرتا،سلیکٹڈکی گھر میں عزت ہے نہ باہر ہے ۔ سلیکٹڈ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک  کرآتا ہے۔ سلیکٹڈکہتا ہے کہ 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرو۔ 

یہ بھی پڑھیں : این ڈی ایم اے کا مون سون کے حوالے سے الرٹ جاری

دومنٹ کی خاموشی ختم ہو گئی لیکن عمران خان کی خاموشی ختم ہونے میں نہیں آ رہی، ٹرمپ کی ثالثی کے بعدآ کر کہتا ہے کہ ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں ۔بعد میں پتا چلا کہ ورلڈ کپ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنا تھا۔ رہنما(ن)لیگ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو کون لایا ہے جانتے ہو نا؟

یہ بھی پڑھیں : عازمین حج کیلئے خوشخبری

نوازشریف نے سلیکٹرز کو کہا22کروڑ میں سے جوسوغات چن کر لائے ہوواپس لے جاؤ۔ وہ سوغات آج نالائقی اور نااہلی کا طوفان بن کر عوام کوبہاکرلےجارہی ہے۔ وہ سوغات اب آزاد کشمیر میں بھی آنا چاہ رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ  نواز شریف کے نام سے لوگوں کے ذہنوں میں کیاآتا ہے؟ نواز شریف کے نام سے لوگوں کے ذہن میں بجلی،آٹاسستا اور سی پیک آتےہیں۔ جس پر آج کل پیزا والوں کا قبضہ ہے۔ پیزا بنا بنا کر اربوں پتی ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Advertisement
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 2 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • a day ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 10 hours ago
Advertisement