سیز فائر: ڈی جی ایم اوز کےدرمیان رابطہ، افواج کو معمول کی پوزیشن پر لیجانے پر تبادلہ خیال
ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا، دونوں افسران نے زمینی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا تھا


اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو پاکستان اور بھارت ڈی جی ایم اوزکے دونوں مسلح افواج کو معمول کی پوزیشن پر لے جانے کیلئے رابطہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت افواج کی زمانہ امن کی پوزیشنوں پر واپسی سیز فائرکا اگلا مرحلہ ہے۔
دونوں ممالک کی فوجیں انٹرنیشنل اور لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر واپس آنا شروع ہو گئیں، امن کیلیے ڈی جی ایم اوز کے درمیان مسلسل بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ائیر فورس اور ایوی ایشن اور دوسرے مرحلے میں تیس مئی تک تمام بری فوجیں اور زمینی فورس نارمل پوزیشن پر واپس آ جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ سیز فائر پر عمل درآمد کیلیے ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت جاری رہے گی، دونوں ممالک کے درمیان جلد نیوٹرل مقام پر بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان جنگ بندی کے بعد تیسرا رابطہ ہوا تھا۔
ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا، دونوں افسران نے زمینی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت کے بعد دونوں ملکوں کی افواج ایک دوسرے کے سامنے آئی تھیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل



