پاکستان اور چین خطے میں دیر پا امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی اور نہ اب ہم جھکیں گے، ہمارے شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے،ترجمان پاک فوج


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین خطے میں دیر پا امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔
چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کی اپنی قوم اور اس کا عزم ہے۔ ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے اوپر انحصار کرتے ہیں۔ جب عزم مضبوط ہو تو بین الاقوامی برادری بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دنیا اس وقت کئی بڑے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، جن میں موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافہ، اور معاشی مسائل شامل ہیں۔ ایسے میں اگر کوئی ملک دوسرے ملک پر بلاجواز اور جھوٹے بیانیے کے تحت چڑھ دوڑے، تو یہ عمل ناقابلِ قبول ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی قوم پہلے کبھی جھکی تھی اور نہ اب ہم جھکیں گے، ہمارے شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، چاہے نیلی وردی والا ہو، سفید یا خاکی،شہادت ہمارے لئے ایک اعزاز ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان اور چین دنیا میں 2 ذمہ دار ملک ہیں، جن کی پہلی ترجیح لوگوں کی فلاح و بہبود ہے، لوگوں کی خوشحالی ہمیشہ امن و استحکام سے ہی آتی ہے، پاکستان اور چین خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی سے لڑرہے ہیں،دہشت گردی کا مقصد ہی ترقی روکنا ہے، چین نے انتہائی کم عرصے میں اتنی بڑی آبادی کے ساتھ ترقی کی،دنیا کو سیکھنا چاہئے، پاکستان کے عوام بھی چاہتے ہیں کہ ہم ترقی اور استحکام کی جانب جائیں، پہلی ترجیح امن،پاکستان کی گلیوں میں آپ کو امن کی خوشی مناتے لوگ نظر آئیں گے۔
ترجمان پاک فوج نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں کیونکہ ہم امن پسند ہیں، پاکستان کے لوگوں میں آپ کو انسانیت نظر آئے گی،عاجزی کے ساتھ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آہنی دیوار میں عوام، مسلح افواج اور تمام شعبے شامل ہیں، پاکستان کی اس آہنی دیوار کو دہشتگردی کے ناسور کی جانب موڑنا ہے، اللہ نے چاہا تو ملک دوڑتا ہوا ترقی کی منازل طے کرے گا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل



