وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشتگردوں کو ہلاک اورزخمی کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا


بلوچستان کے 2 مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،3 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک،2زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 17 تا 18 مئی 2025 کو بلوچستان میں دو الگ آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ نام نہاد بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع آواران کے علاقے گشکور میں آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد یونس مارا گیا، جبکہ دو بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد زخمی ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع کیچ میں کیا، جہاں فورسز نے کامیابی کے ساتھ 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں (دہشتگرد سرغنہ صابر اللہ اور امجد بیچو) کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں، مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی پراکسیوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئےپرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشتگردوں کو ہلاک اورزخمی کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہو چکی ہے، بھارت کے پاکستان میں امن کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 hours ago



