پی ٹی اے نے ایسے یوٹیوبرز کی فہرستیں مرتب کرکے حکومت کو پیش کر دی ہیں


ریاست مخالف مواد پھیلانے والے یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایسے یوٹیوبرز کی فہرستیں مرتب کرکے حکومت کو پیش کر دی ہیں۔
فہرست میں معروف یوٹیوبرز عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان، شہباز گل سمیت دیگر کئی نام شامل ہیں، جن پر ریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کا الزام ہے۔
پی ٹی اے نے متنازع یوٹیوب چینلز کو بند کرنے کے لیے حکومت سے اجازت طلب کر لی ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلے کے بعد مرحلہ وار کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر ریاستی بیانیے کے خلاف مہم چلانے والے افراد کی مسلسل نگرانی جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس ضمن میں تعاون کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان یوٹیوبرز کے خلاف قانونی کارروائی، سوشل میڈیا پر پابندیاں اور ممکنہ گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل



