پاکستان کے عوام اپنے بہادر سپاہیوں کو قومی عزت اور خودمختاری کے حقیقی محافظوں کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،صدر مملکت


گوجرانوالہ: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جس دوران افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے وابستگی کوسراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق،گوجرانوالہ آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔
.jpg)
ترجمان پاک فوج کے مطابق دورے کے دوران صدر مملکت نے دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مسلح افواج نے بے مثال مہارت اور عزم سے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو پسپا کیا۔
اس موقع پر صدر مملکت نے افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے وابستگی کو سراہتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افسروں و جوانوں کو مبارکباد دی۔

ترجمان کے مطابق آصف زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے محافظوں پر فخر ہے، فوجی اور سویلین شہداء کی قربانیاں مقدس امانت اور قومی فخر ہیں، قوم کی مدد سے وطن کے بیٹے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہوئے، قوم کے بیٹوں نے غیرمعمولی بہادری کے ساتھ دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کے پائیدار جذبے سے پاک مٹی کے بیٹے مادر وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہوئے اور غیر معمولی بہادری اور آپریشنل ذہانت کے ساتھ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کس طرح چند گھنٹوں میں پاکستان کی مسلح افواج نے بے مثال درستگی اور عزم کے ساتھ جارحیت کو پسپا کر کے پاکستان کی طاقت، لچک اور قومی اتحاد کا واضح پیغام دیا۔
.jpg)
ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے آپریشن بُنیان مرصوص کے کامیاب اختتام پر دلی مبارکباد پیش کی اور قوم کے محافظوں پر فخر کا اظہار کیا،صدر مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام اپنے بہادر سپاہیوں کو قومی عزت اور خودمختاری کے حقیقی محافظوں کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل



