وزیراعظم کا کامرہ ائیر بیس کا دورہ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو معرکۂ حق میں تاریخی فضائی فتح پر خراجِ تحسین
پاک فضائیہ کے جوانوں نے جرأت، مہارت اور عزم کے ساتھ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا اور وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا،شہبازشریف


کامرہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کامرہ ائیر بیس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے معرکۂ حق میں بھارتی فضائی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور فضائی برتری قائم رکھنے والے پاک فضائیہ کے جانباز شاہینوں سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پاک فضائیہ کو اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں دشمن کی برتری کے زعم کو خاک میں ملانے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے جرأت، مہارت اور عزم کے ساتھ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا اور وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا۔
اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔
پاکستان ٹیلی ویژن وزیراعظم کی جانب سے پاک فضائیہ کے جانبازوں سے کی گئی تاریخی گفتگو آج شام خصوصی نشریات میں نشر کرے گا، جس میں وزیراعظم کی قومی دفاع اور شاہینوں کے عزمِ صمیم کو سراہنے والی باتیں شامل ہوں گی۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل



