Advertisement
پاکستان

مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم نے خطے کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر پاکستان کی آمادگی کا اعادہ کیا، اور ساتھ ہی ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر دفاع کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 14th 2025, 9:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف  کا سیکرٹری جنرل  سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے درمیان ایک اور اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیاء کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسرا رابطہ ہے، جو خطے میں امن و امان کی صورتحال پر گہری توجہ کا مظہر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے خطے کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر پاکستان کی آمادگی کا اعادہ کیا، اور ساتھ ہی ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر دفاع کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے جھوٹے الزامات، اشتعال انگیز بیانات اور مسلسل جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایک خطرناک رجحان قرار دیا اور عالمی برادری سے اس پر فوری نوٹس لینے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کے رابطے اور سفارت کاری جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لیے ان کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتے ہیں۔

Advertisement