Advertisement
پاکستان

پاک بھارت کشیدگی میں  حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوجی 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب کیے گئے بھارتی حملوں کے دوران زخمی ہونے کے بعد زیر علاج تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 14th 2025, 6:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک بھارت کشیدگی میں  حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی  زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں  حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں ، جس سے دشمن کے حملوں  میں ہلاک ہونے والے مسلح افواج کے اہلکاروں کی کل تعداد 13 ہو گئی ہے ۔ 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوجی 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب کیے گئے بھارتی حملوں کے دوران زخمی ہونے کے بعد زیر علاج تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ "مثالی جرأت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے آج اس مٹی کے مزید دو بہادر بیٹوں نے شہادت قبول کی۔

شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت پاک فوج کے شہید حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے شہید سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز کے نام سے ہوئی ہے۔

Advertisement