Advertisement
پاکستان

پاک بھارت سیزفائر کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا

سعودی عرب سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس کیلئے پروازیں شروع کر دیں ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 18 گھنٹے قبل پر مئی 13 2025، 9:03 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک بھارت سیزفائر کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا

پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا۔ 

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس کیلئے پروازیں شروع کر دیں ہیں جبکہ ملک بھر کا حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

سعودی ائیر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں۔ جدہ سے لاہور، اسلام آباد کی سعودی ائیر کی پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہے۔ 

ائیرپورٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ 

فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ پشاور کوئٹہ فیصل آباد اور ملتان سے آج کوئی پرواز منسوخ نہیں جبکہ بحرین، دوحا سیالکوٹ اور مدینہ آسلام اباد کی قومی ائیر کی پروازیں لاہور منتقل کی گئی ہیں۔

Advertisement