Advertisement
پاکستان

ائیربیسز پر میزائل حملے،پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند

بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے،ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا، آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 10th 2025, 9:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ائیربیسز پر میزائل حملے،پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند

بھارت کی جانب سے پاکستان کی ائیربیسز پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا رات گئے بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے،ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔  بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کچھ بھارتی میزائل ائیربیسز پر گرے لیکن نقصان نہیں ہوا، زیادہ تر بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ ائیرڈیفنس سسٹم نے بھارت کے میزائل حملوں کو ناکام بنایا۔

ائیر بیسز پر بھارتی میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود آج صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی

Advertisement