Advertisement
پاکستان

پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ، کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی

فشنگ کی سیکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں پر سمندر جانے پر پابندی ہوگی، تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 8th 2025, 5:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ، کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی

کراچی: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
میری ٹائم ذرائع کے مطابق فشنگ کی سیکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں پر سمندر جانے پر پابندی ہوگی، تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نقل و حرکت محدود رکھ کر سیکیورٹی بہتر کرنے کےلیے کیا گیا ہے۔
میری ٹائم ذرائع کے مطابق نقل وحرکت محدود رکھ کر سیکیورٹی بہتر کرنے کے پیش نظر سمندر میں کشتیوں کے جانے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ  22 اپریل 2025 کو پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔
جس کے بعد پاکستان نے اپنا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے تین رافیل سمیت6 بھارتی طیاروں اور متعدد جاسوسی کرنے والے ڈرونز کو مار گرایا تھا۔

Advertisement