امریکی بحری بیڑے پر لینڈنگ کے دوران ایک اور سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ ریڈ سی میں گر کر تباہ
طیارہ لینڈنگ ہک "وائر" کو پکڑنے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں کنٹرول سے باہر ہو کر سمندر میں جا گرا


امریکی بحری بیڑے "یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین" پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک F/A-18F سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ ریڈ سی میں گر کر تباہ ہو گیا۔
پینٹاگون کے مطابق، یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب طیارے کا لینڈنگ ہک "وائر" کو پکڑنے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں طیارہ کنٹرول سے باہر ہو کر سمندر میں جا گرا۔ دونوں پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہو گئے اور معمولی زخمی حالت میں ریسکیو کر لیے گئے۔
یہ 10 دن کے دوران اسی طیارہ بردار جہاز سے گرنے والا دوسرا F/A-18 طیارہ ہے۔ اس سے قبل 28 اپریل کو ایک F/A-18E طیارہ اس وقت گر گیا تھا جب ہینگر میں عملہ اسے کھینچتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھا۔
پینٹاگون کے مطابق ہر F/A-18F طیارے کی قیمت تقریباً 67 ملین ڈالر ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ لینڈنگ سسٹم کی خرابی کی مکمل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

لاہور میں کیمبرج کے او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ
- 3 hours ago

پاک بھارت کشیدگی،پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 11 مئی تک بند رہیں گے
- an hour ago

بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا،وزیر اعظم
- 23 minutes ago

پاک بھارت کشیدگی،علی ظفر نے مقبول ملی ترانے "اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے" کا نیا ورژن جاری کردیا
- an hour ago

پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ، کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی
- 33 minutes ago

بھارت کا بزدلانہ حملہ: آذربائیجان نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
- 39 minutes ago
1737459860-0-600x450.webp&w=3840&q=75)
جنگی جنون میں مبتلا مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کر کے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب
- an hour ago

نومئی کے مقدمات،بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
- 4 hours ago

پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی منتقل کر دیئے گئے
- an hour ago

گوگل کا سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 3 hours ago
کئی رو ز کے مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
- 18 minutes ago

پاکستان نے بھارت کی طرف سےآئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے
- 4 hours ago