Advertisement
پاکستان

ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

دورہ پاکستان کےبعد ایرانی وزیرخارجہ اسی ہفتے بھارت  کے دورے پر بھی جائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 5th 2025, 9:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت بڑھتی کشیدگی میں کمی کے لیے ایران نے اپنی کوششیں تیز کردیں، ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورےپرپاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی سفیر نے وزیرخارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دورہ پاکستان کےبعد ایرانی وزیرخارجہ اسی ہفتے بھارت  کے دورے پر بھی جائیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے دورےکا مقصد پہلگام واقعے کے بعد ہونے والی کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

Advertisement