Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی، بانی پی ٹی آئی نے بھی دہشت گردی کی مذمت کی ہے،اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 4th 2025, 8:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی، بانی پی ٹی آئی نے بھی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کا واضح مؤقف ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں ہم ملک اور قوم کے دفاع کے لیے صفِ اول میں کھڑے ہوں گے، اس قومی مؤقف کو ہم نے اپنے یومِ تاسیس کے موقع پر بھی واضح کیا تھا، جب پاکستان تحریک انصاف نے ایک باقاعدہ قرارداد منظور کی، جس میں پارٹی نے بھارتی جارحیت اور پروپیگنڈے سے متعلق اپنے اصولی مؤقف کو پوری قوم کے سامنے رکھا۔
بانی پی ٹی آئی نے قومی یکجہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا،بیرونی جارحیت کی صورت میں ملک کے دفاع کیلئے پہلی صف میں ہوں گے۔
پی ٹی آئی نے بھارتی پراپیگنڈے پر اصولی مؤقف کو قوم کے سامنے رکھا،حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے تھی۔

Advertisement