Advertisement

پی ایس ایل:کراچی کنگز کا راویتی حریف لاہور قلندر ز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

خیال رہے کہ لاہور قلندر اس وقت 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 4th 2025, 7:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل:کراچی کنگز کا راویتی حریف لاہور قلندر ز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

لاہور:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میںآج کا کراچی کنگز اورراویتی حریف لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جا رہا ہے، جہاں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین میچ 8 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا،جس میں لاہور قلندر ز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں۔


لاہور قلندرز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فاسٹ باؤلر ٹام کرن کی جگہ اسپنر رشاد حسین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کراچی کنگز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، فواد علی کی جگہ حسن علی اور عمیر یوسف کی جگہ سعد کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ لاہور قلندر اس وقت 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
شائقین کرکٹ اس میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کیونکہ قلندرز اور کنگز کے درمیان مقابلے ہمیشہ سے ہائی وولٹیج ثابت ہوئے ہیں۔

Advertisement