اس دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، ہم آہنگی اور بحری تعاون کو فروغ دینا ہے،ترجمان پاک بحریہ


کراچی:برادر اسلامی ملک ترکیہ کی بحریہ کا جہاز TCG BÜYÜKADA خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔
پاکستان آمد پر ترکیہ اور پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں قیام کے دوران، TCG BÜYÜKADA کا عملہ پاک بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔
ترجمان کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، ہم آہنگی اور بحری تعاون کو فروغ دینا ہے۔
ترک بحری جہاز کا یہ خیر سگالی دورہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین مضبوط ہوتے ہوئے بحری تعلقات کا مظہر ہے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی روابط اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل



