وزیر اعظم کی امارتی سفیر سے ملاقات، پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا
ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرےگا۔


وزیراعظم شہبازشریف نے پہلگام واقعے پر بات کرتے ہوئے بھارت کےلگائے گئے بےبنیاد الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
متحدہ عرب امارات کےسفیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان موجودہ بحران پر اپنا موقف پیش کرنے کے لیے دوسرے دوست ممالک سے رابطہ کر رہا ہے، یواےای سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی کو کم کرنےکےلیے بھارت کو مائل کریں۔
ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرےگا۔
اس موقع پر وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے، پاکستان اپنےمغربی محاذ سے پیدا ہونےوالےدہشت گردی کے عفریت سے نمٹ رہا ہے۔
شہباز شریف نےکہا کہ بھارتی اقدامات اور جارحانہ انداز کا مقصد پاکستان کی توجہ دہشتگردی کےخلاف کوششوں سےہٹانا ہے۔
وزیراعظم نےپہلگام واقعے کےبعدجنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال پرپاکستان کے نکتہ نظر سے بھی آگاہ کیا۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل



