Advertisement

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نےلاہورقلندرزکےخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Apr 30th 2025, 8:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نےلاہورقلندرزکےخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچوں میں کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہے،جبکہ لاہور قلندرز نے 6 میچ کھیل کر 3 میں فتح حاصل کی اور وہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ٹیمیں ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہیں۔

لاہور قلندرز: شاہین آفریدی (کپتان)، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن، حارث رؤف، آصف آفریدی

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، اینڈریز گوس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عماد وسیم، حیدر علی، جیسن ہولڈر، اعظم خان (وکٹ)، بین دروشوئس، نسیم شاہ، حنین شاہ

Advertisement