پی آئی اے،سیرین ائیر،ائیر بلیو،ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں،وزارت مذہبی امور


اسلام آ باد:وزارت مذہبی امور نےحج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ، جس کے بعدپاکستان سے پہلی حج پرواز دو روز بعد 29 اپریل کو روانہ ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچایا جائے گا،آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی ،پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
رواں سال پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا،پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی،عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا اپریشن 33 روز جاری رہے گا،حج پروازوں کا آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔
پی آئی اے،سیرین ائیر،ائیر بلیو،ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں،حج آپریشن کے پہلے روز چھ پروازیں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گی، 29 اپریل کو لاہور سے دو،اسلام اباد، کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی ۔اسلام آباد سے 29 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز پی کے713 صبح پونے پانچ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔
لاہور سے ایئر سیال کی پرواز پی ایف7700 صبح ساڑھے آٹھ بجے 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ جائے گی ،لاہور سے دوسری پرواز پی کے 747 329 عازمین کے ساتھ رات سوا 10 بجے روانہ ہوگی،جبکہ کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 7201 صبح ساڑھے نو بجے 150 مسافروں کے ساتھ روانہ ہو گی ۔
اسی طرح ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 715 رات سوا آٹھ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔،کراچی سے سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 1611 رات ساڑھے نو بجے 285 عازمین کے ہمراہ سعودی عرب جائے گی۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل



