پاکستان اب بھی ایک ایٹمی قوت ہے اور جنگ کو برداشت کرنے کی کافی صلاحیت رکھتا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ

سابق بھارتی جنرل نے حال ہی میں بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پاکستان اب بھی ایک ایٹمی قوت ہے اور جنگ کو برداشت کرنے کی کافی صلاحیت رکھتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ بھارتی فوج کے افسر لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے پہلگام واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے سیاحوں پر ہونے والا سب سے مہلک حملہ قرار دیا۔ جنرل ایچ ایس پناگ نے بھارتی حکام کو جذبات میں آ کر جوابی کارروائی کرنے کے بجائے سوچ سمجھ کر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بھارتی حکومت کو عوامی جذبات کی بنا پر جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان اب بھی ایک ایٹمی طاقت ہے اور محدود جنگ کو برداشت کرنے کی کافی صلاحیت رکھتا ہے۔ “بھارت کے پاس کسی بھی میدان میں میزائل، ڈرون یا فضائی،سمندری طاقت کوئی بڑا تکنیکی فائدہ نہیں ہے جو وہ بغیر کسی خطرے کے جوابی حملے کر سکے۔
سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت موجود ہے، لہذا ہمیں اس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اکثریتی علاقے اور مشہور سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے، اٹاری بارڈر پر چیک پوسٹ بند کرنے اور ساتھ ہی بھارت میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 17 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 19 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 21 گھنٹے قبل



