Advertisement
پاکستان

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، بھارت کی سازش بے نقاب

ذرائع کے مطابق، بھارت نے اندرونی سیاسی اور معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے نہایت غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل عمل اقدام کیا ہے، جو اس کے مذموم عزائم کا عکاس ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 23rd 2025, 11:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، بھارت کی سازش بے نقاب

بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کے خلاف ایک اور سازش کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

بھارت نے فالس فلیگ حملے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر اندر 1960 کے تاریخی سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر یکطرفہ طور پر معطل کر دیا، جسے پاکستان نے سخت الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔

شق کے مطابق، معاہدہ صرف اس صورت میں ختم ہو سکتا ہے جب دونوں فریقین باہمی تحریری رضامندی سے ایسا کریں۔ بھارت نے نہ تو ثبوت فراہم کیے اور نہ ہی کوئی تحقیق کی، بلکہ محض پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے بین الاقوامی معاہدے کو معطل کیا۔

حکومتی اور سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی شق 12(4) کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھارت نے اندرونی سیاسی اور معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے نہایت غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل عمل اقدام کیا ہے، جو اس کے مذموم عزائم کا عکاس ہے۔

Advertisement