بیمار موروں کی تعداد سیکڑوں میں ہے جن کا علاج نہ ہونے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر یہ خوبصورت پرندے ہلاک ہوتے جارہے ہیں،مقامی افراد


تھرپارکر :صحرائے تھر کی خوبصورتی کے مرکزی کردار اور سندھ کا قومی پرندہ قرار دیا گیا مور پانی کو ترسنے لگا، درجنوں مور ہلاک ہوگئے۔
ضلع تھرپاکر میں جہاں گرمی کی شدت نے انسانوں کے معمولات زندگی کو متاثر کیا، وہیں صحرا کے حسین و جمیل مور پرندوں کےلیے بھی جان لیوا ثابت ہو گئی ہے۔
تھرپارکر وائلڈ لائف کے ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز تالپور کا کہنا ہےکہ موروں کو تھر میں خوراک تو مل جاتی ہے لیکن پانی نہیںمل پاتا، مقامی افراد کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر میں 65 مور ہلاک ہوچکے ہيں۔
مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ بیمار موروں کی تعداد سیکڑوں میں ہے جن کا علاج نہ ہونے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر یہ خوبصورت پرندے ہلاک ہوتے جارہے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران تھرپارکر کی تحصیلوں مٹھی اسلام کوٹ اور ڈیپلو کے مختلف دیہی علاقوں میں 65 مور پرندے ہلاک ہوگئے،محکمہ وائلڈ لائف موروں کی ہلاکت کی وجہ تو بتارہے ہیں لیکن بیمار موروں کے علاج کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
خیال رہے کہ صحرائے تھر میں ہر سال بیماریوں اور خوراک کی کمی سے سیکڑوں مور ہلاک ہوجاتے ہیں۔ تھر کے ان موروں کی زندگی بچانے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کو عملی اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔

اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہے، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 37 منٹ قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
- 3 گھنٹے قبل

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز آج یو ای ٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کریں گی
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ،2بچے جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- ایک گھنٹہ قبل

جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نےایل او سی سرحد سے متصل تمام گاؤں خالی کروا لیے
- 11 منٹ قبل

سوئیڈن : فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل