بھارت پاکستان کیخلاف بیان بازی کے بجائے دہشتگردوں کی سرپرستی ختم کرے،ترجمان دفتر خارجہ
غزہ کے اسپتالوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، وہاں کے لوگوں کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے،ترجمان


اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف بیان بازی کے بجائے دہشتگردوں کی سرپرستی ختم کرے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کا نوٹس لیا ہے، انہوں نے پاکستان پر متعدد الزامات عائد کیے ہیں۔
ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ ہر موقع پر پاکستان کے حوالے سے بیان بازی کرتے رہتے ہیں، انہیں بھارت کی دہشت گردی کی سرپرستی ختم کرنے اور بیرون ممالک قتل عام پر توجہ دینا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس دہشت گردی کے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں، اس دہشت گردی میں ملوث دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے۔
پریس بریفینگ میں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا اصول ہے کہ ہم تمام ممالک سے بہتر تعلقات رکھیں۔ چین ہمارا ایک دیرینہ دوست ہے اور پاک امریکا تعلقات دہائیوں پرانے تعلقات ہیں۔
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 15 سال بعد خارجہ سیکرٹری مذاکرات میں کچھ دیرینہ معاملات پر دونوں ممالک نے اپنے مؤقف واضح انداز میں پیش کیے، مذاکرات کا مقصد تعلقات کو بہتر بنانا اور باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ دینا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ، پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، ایسی من گھڑت رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں جو تعلقات کی بہتری کو نقصان پہنچائیں۔
ترجمان کامزید کہنا تھاکہ پاکستانی وزیر خارجہ 27 اور 28 اپریل کو بنگلادیش کا دورہ کریں گے۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی بربیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتالوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، غزہ کے لوگوں کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔

تنخواہ دار طبقے کی زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کی کوشش جاری ہے،وزیر خزانہ
- 2 hours ago
مہنگا سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نےایل او سی سرحد سے متصل تمام گاؤں خالی کروا لیے
- 5 hours ago

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- 6 hours ago

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے مورچے تباہ
- an hour ago

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 5 hours ago

پہلگام واقعہ :مودی سرکار کی جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی سازش بے نقاب
- 2 hours ago

جہلم:ڈی پی او طارق عزیز سندھو کا تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
- 2 hours ago

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آرآج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے
- an hour ago

لاہورکے علاقے راوی روڈ پر سلنڈر دھماکہ،5 افراد جاں بحق،6زخمی
- 3 hours ago

پہلگام واقعہ :واہگہ بارڈر کے راستے 315 مسافربھارت روانہ، 201 پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے
- 3 hours ago

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- 6 hours ago