قرضوں کی وجہ سے معیشت پر بوجھ بڑھا، قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو بڑھانا ہو گا،شہباز شریف
کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا جائے گا، اسی بنیاد پر ترقی اور تنخواہیں بڑھائی جائیں گی،وزیر اعظم


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کی وجہ سے معیشت پر بوجھ بڑھا، قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو بڑھانا ہو گا۔
اسلام آباد میں ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے تاہم یہ سفر کافی طویل ہے اس کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہوں گی، پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے دن رات محنت کرنی ہے۔
دوران خطاب انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں محصولات میں 27فیصد اضافہ ہوا ہے، کھربوں روپے کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں، کئی ایف بی آر کے کیسز کو دہائیاں گزر گئی ہیں۔ایک طرف قرضے لے رہے ہیں، دوسری طرف کیسز التوا کا شکار ہیں، قرضوں سے نجات کیلئے اہداف پر تیزی سے پیشرفت یقینی بنانی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اچھے کاموں کی دل کھول کر داد دینی چاہیے، اگر قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو بڑھانا پڑے گا، ریونیو جنریٹ نہیں کریں گے تو قرضوں کے پہاڑ بڑھتے جائیں گے اور قرضوں سے چھٹکارا حاصل نہیں ہوگا،اورنہ ہی آئی ایم ایف سے کبھی چھٹکارا نہیں مل سکے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگر آپ کے پاس کسی کے پیسے ہیں تو ان کو واپس لوٹائیں، احساس ہونا چاہیے کہ یہ قرضوں کی زندگی پاکستان کو نقصان پہنچا چکی ہے اور پہنچائے گی، سندھ ہائی کورٹ سے سٹے آرڈر خارج ہوا تو شام کو 23 ارب روپے خزانے میں آچکا تھا، یہ چیلنجز سے بھرا ایک لمبا سفر ہے، جن کو چیلنجز کا مقابلہ کرنا آتا ہے وہ ان کا مقابلہ ضرور کریں گے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا، ماضی میں جوہونا تھا ہو چکا،ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس کمپنی ہائر کی، اب اس کمپنی کو ٹریک کر رہے ہیں، ایک سال میں اچھے کاموں کی ستائش کیلئے آج یہاں جمع ہیں، کارکردگی کے حوالے سے مختلف اداروں میں موجود سقم دور کریں گے۔
\شہباز شریف نے کہا کہ ہم ورلڈ بینک اوردوسروں سے توقع کر رہے ہیں، یہاں اربوں اور کھربوں روپے کے مختلف کیسز ٹریبونلز میں زیر التوا ہیں، آج شروعات ہوچکی ہے، ہم تیزی سے اس منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان معرض وجود میں آیا، جب آپ سفر کی تیاری کر لیتے ہیں تواللہ مدد کرتا ہے، خوشی ہوئی جو تبدیلی آنی چاہیے تھی وہ شروع ہوچکی ہ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نےمزید کہاکہ قرضوں کی وجہ سے معیشت پر بوجھ بڑھا، قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو بڑھانا ہو گا، اگر احساس ہو کہ قرضوں کی زندگی نقصان پہنچائے گی تو ذمہ داری ادا کرنا ہو گی، کسٹم سمیت مختلف اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جا رہاہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا جائے گا، اسی بنیاد پر ترقی اور تنخواہیں بڑھائی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار ہمارے سر کا تاج ہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔

جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نےایل او سی سرحد سے متصل تمام گاؤں خالی کروا لیے
- 4 گھنٹے قبل
مہنگا سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 منٹ قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

لاہورکے علاقے راوی روڈ پر سلنڈر دھماکہ،5 افراد جاں بحق،6زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ :واہگہ بارڈر کے راستے 315 مسافربھارت روانہ، 201 پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے
- 2 گھنٹے قبل

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

جہلم:ڈی پی او طارق عزیز سندھو کا تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
- ایک گھنٹہ قبل

تنخواہ دار طبقے کی زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کی کوشش جاری ہے،وزیر خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے مورچے تباہ
- 23 منٹ قبل

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- 5 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ :مودی سرکار کی جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی سازش بے نقاب
- 34 منٹ قبل

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آرآج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 3 منٹ قبل