انسٹا گرام میں دوستوں کے ساتھ ریلز شیئر کرنے کیلئے ایک نیا فیچر "بلینڈ "متعارف
اس نئے فیچر سے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ میسج میں ریلز فیڈ شیئر کرسکیں گے


میٹا نے اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام میں ایک نیا فیچر بلینڈ متعارف کرا دیا ہے۔
اس نئے فیچر سے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ میسج میں ریلز فیڈ شیئر کرسکیں گے۔
اب ون آن ون چیٹ ہو یا گروپ چیٹ ہو، آپ ڈائریکٹ میسج میں دوستوں کو بلینڈ کے لیے مدعو کرسکتے ہیں۔اس فیچر کے تحت انسٹا گرام کی جانب سے مختلف ریلز کو سجیسٹ کیا جائے گا جن کا انتخاب آپ اور آپ کے دوستوں کی پسند کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
انسٹا گرام کی جانب سے ان سجیسٹ کی گئی ریلز کو روزانہ تبدیل کیا جائے گا۔بنیادی طور پر یہ ریلز کے لیے ایک شیئر فیڈ ہوگی۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے ڈائریکٹ میسج میں جائیں اور ون آن ون یا گروپ چیٹ کو اوپن کریں۔ وہاں آپ کو ایک نیا بلینڈ آئیکون نظر آئے گا جس پر کلک کرکے آپ بلینڈ فیڈ کو دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔
انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ یہ صارفین کے لیے ایک نیا ذریعہ ہے جس سے وہ اپنی دلچسپیوں کو صارفین کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔
ہر چیٹ کے لیے بلینڈ کے تحت سجیسٹ کی جانے والی ریلز مختلف ہوں گی کیونکہ ہر فرد کی پسند مختلف ہوتی ہے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل





