اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے کووڈ کیسز میں اضافے پہ تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس بھی لیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کا اجلاس ہوا ہے، تمام صوبائی چیف سکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔این سی او سی نے کورونا کیسز میں اضافے پہ تشویش کا اظہار کیا ہے اور مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس بھی لیا ہے۔
این سی او سی کے مطابق تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ عید الاضحی کے سلسلے میں جاری کی گئی ایس او پیز پر خصوصی عمل درآمد کے احکامات دئیے گئے ہیں ۔
مزید پڑھیں : گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان مستعفی
این سی او سی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مغربی سرحد کو 4 جون 2021 سے بند کیا گیا تھا ، بندش کے دوران صرف دونوں اطراف پھنسے ہوئے پاکستانی اور افغانی شہریوں کے علاوہ انتہائی ایمرجنسی کیسز کے مریضوں اور طلباء کو خصوصی رعایت حاصل ہے ۔
این سی او سی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کے لئےچمن اور طورخم بار ڈر پہ خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، وہ پاکستانی افراد جن کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں 10 دن کے لیے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا ، جن افراد کو ویکسین نہیں لگی یا صرف ایک خوراک دی گئی ہے ان کو ہر صورت دس دن کے لیے اپنے متعلقہ صوبے میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا ۔ انتہائی ایمرجنسی میڈیکل کیسز اور افغانی طلبا کے لیےپہلے سے جاری کی گئی ہدایات نافذ العمل رہیں گی۔
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- a day ago


