ان کی تقرری آئین کے آرٹیکل 177(1) اور 175A(8) کے تحت کی گئی ہے،نوٹیفکیشن


اسلام آباد:جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس حوالےسے صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی جانب سے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی حلف اٹھانے کی تاریخ سے مؤثر ہو گی، ان کی تقرری آئین کے آرٹیکل 177(1) اور 175A(8) کے تحت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی تقریب حلف برداری کل ہوگی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جسٹس علی باقرنجفی سے حلف لیں گے۔
حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں ہوگی، جس میں ججز، اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور سینئر وکلاء شریک ہوں گے۔
خیال رہے کہ جسٹس علی باقر نجفی اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کی تھی،ان کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل



