اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے،وزیر اعظم
اوورسیز پاکستانی دن رات محنت اور لگن سے کام کر کے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ اور ترسیلات زر سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں،شہبازشریف


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مارچ 2025ء میں ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 بلین ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا، مارچ 2025 میں ترسیلات زر ایک ماہ میں ریکارڈ کی گئی تاریخ کی بلند ترین سطح 4.1 بلین ڈالر جبکہ رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر مجموعی طور پر 28 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں ترسیلات زر میں 37.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے تناظر میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کی خوشخبری کا آنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی لگن، جذبے اور ملکی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر پہلی مرتبہ ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہار مسرت کیا۔ اور انہوں نے مارچ میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر پہنچنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترسیلات اوورسیز پاکستانیوں کی لگن، جذبے اور ملکی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔ اور ترسیلات زر کی ریکارڈ سطح اوورسیز پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی دن رات محنت اور لگن سے کام کر کے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ اور ترسیلات زر سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے۔ اور حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل



