Advertisement
پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ فوری بلاک کرنے کا حکم

غیر قانونی امیگریشن اور بھکاریوں کی روک تھام کیلئے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 10th 2025, 9:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ فوری بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ 100 فیصد بلاک کرنےکا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، اور ڈی جی ایف آئی اے نے شرکت کی۔
 اجلاس میں ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے شرکاء کو بریفنگ دی۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی، وزیر داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے اور اس فیصلے پر 100 فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے نئی نصب شدہ 6 ایم آر پی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا۔ ان مشینوں کی تنصیب سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا۔
 اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاکستان آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے مشینوں کی تنصیب میں تعاون فراہم کیا۔

Advertisement