Advertisement
علاقائی

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے متعدد 9 گاڑیوں کو آگ لگا دی

ڈمپروں کو آگ لگانے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے رات گئے کریک ڈاؤن ، جس میں پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 دن قبل پر اپریل 10 2025، 9:20 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار  زخمی، مشتعل افراد نے متعدد 9 گاڑیوں کو آگ لگا دی

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا جس کے بعد مشتعل افراد نے کئی ڈمپر جلا دیے۔

 نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی حادثے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ڈمپر ڈرائیور 17،18 سال کا لڑکا تھا۔جو ریس لگاتا ہوا آ رہا تھا۔ ریس لگانے والے ڈمپر ڈرائیور کو لوگوں نے روکا  اور مارا،  ڈرائیور نے فرار کی کوشش میں ڈمپر موٹرسائیکلوں پر چڑھا دیا  جس سے دو موٹر سائیکل تباہ ہو گئیں مگر کوئی جانی نقصان ہیں ہوا البتہ  ایک موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ پاور ہاؤس چورنگی اور فور کے چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے 9 گاڑیوں کو آگ لگا دی جس میں 5 ڈمپر اور 4 واٹرٹینکر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق پانچوں ڈمپروں کو  پاور ہاؤس چورنگی پر جلایا گیا، 3  واٹر ٹینکروں کو فور کے چورنگی اور ایک کو سرجانی بابا موڑ پر مشتعل افراد نے آگ لگائی۔ تاہم بعد میں تمام گاڑیوں پر لگی آگ بجھا دی گئی۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے پاور ہاؤس چورنگی پر میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ میری 11 گاڑیوں کو جلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں کوئی زخمی ہوا ہے تو کہاں ہے، سامنے لایا جائے ، ڈمپروں کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے، حکومت تحفظ فراہم کرے۔

دوسری جانب پاور ہاؤس چورنگی پر ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف سپر ہائی وے پر احتجاج کیاگیا،  ڈمپر ڈرائیوروں نے لدھا کچرا سہراب گوٹھ آلاصف اسکوائر کے قریب سڑک پر گرا دیا۔ سہراب گوٹھ کے قریب متعدد ڈمپروں سے کچرا  گرایا گیا جس کی وجہ سے  ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔

کراچی میں ڈمپروں کو آگ لگانے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے رات گئے کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق  ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی اور ویڈیوز سے کی جارہی ہے۔ پاور ہاؤس کی جانب کی سڑکیں کھلی ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے، پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہوچکی ہے۔ 

Advertisement
پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع

  • 15 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان

  • 14 گھنٹے قبل
ایل اوسی  پر کشیدگی جاری  ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت

  • 12 گھنٹے قبل
حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم

  • 14 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک  پھر سے زندہ ہو گئی

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی

  • 14 گھنٹے قبل
بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 10 گھنٹے قبل
پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت

  • 10 گھنٹے قبل
کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی

  • 9 گھنٹے قبل
ایل پی جی  قیمت میں  3 روپے 20 پیسے فی کلو  کمی

ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی

  • 13 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا

  • 12 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

  • 12 گھنٹے قبل
پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement