Advertisement
پاکستان

یو اے ای نے پاکستانیوں کیلئے نئی ویزا پالیسی جاری کردی

یو اے ای کے سفیر کے اس اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے تصدیق ہوگئی ہے کہ اس وقت پاکستان کے شہریوں پر ویزے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 8th 2025, 11:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یو اے ای  نے پاکستانیوں کیلئے نئی ویزا پالیسی جاری کردی

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستانی شہری 5 سالہ ویزے کیلئےدرخواست دے سکتے ہیں۔
گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات  کےسفیر حمد عبید العابی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزے کے درپیس مسائل پر گفتگو کی گئی۔

حمد عبید العابی نےگورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کراچی میں واقع متحدہ عرب امارات کے ویزا سینٹر کے دورے کی دعوت بھی دی اور گورنر کے اعلان کردہ اقدامات میں تعاون کا اظہار بھی کیا۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے شہری اب 5 سالہ ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں،قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی بھی موجود تھے۔

@wenewspk خبردارہوشیار!گیبلی تصاویرسے فراڈکیسے ہورہا ہے؟وہ دھوکہ جوآپ خود اپنے ساتھ کررہےہیں #gibliart #wenews ♬ original sound - wenewspk

یو اے ای کے سفیر کے اس اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے تصدیق ہوگئی ہے کہ اس وقت پاکستان کے شہریوں پر ویزے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

Advertisement