سوزوکی مہران، جو کئی دہائیوں تک پاکستان کی سڑکوں پر راج کرتی رہی، اسے 2019ء میں بند کردیا گیا تھا


سوشل میڈیا پر گزشتہ چند دنوں سے سوزکی مہران کی ممکنہ واپسی سے متعلق کافی خبریں زیر گردش تھیں، جن میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ کمپنی ایک دفعہ پھر سے سوزوکی مہران کا نیا ماڈل لانچ کرنے جار ہی ہے۔
سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت اے آئی سے تیار کی گئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ایک چھوٹی گاڑی کو ’’مہران 2025‘‘ کے طور پر دکھایا گیا، ان ویڈیوز نے دیکھنے والوں کو یہ تاثر دیا کہ شاید کمپنی کی جانب سے کچھ عرصہ قبل بند کی گئی ’’مہران‘‘ کار دوبارہ مارکیٹ میں آرہی ہے۔
جبکہ اس دوران کئی ویب سائٹس نے بنا تحقیق اور تصدیق کے ان ویڈیوز کی بنیاد پر گاڑی کی ممکنہ قیمت بھی بتائی، جس کے مطابق یہ گاڑی 12 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 16 لاکھ روپے تک جاسکتی تھی۔
تاہم اس حوالے سے اب کمپنی نے خاموشی توڑتے ہوئے ردعل دے دیا ہے۔
پاک سوزوکی میاں چنوں موٹرز نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ’’مہران‘‘ کو دوبارہ متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
سوزوکی میاں چنوں موٹرز نےسوشل میڈیا پر پھیلائے جانی والی تمام افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کی کہ کمپنی نہ تو مہران گاڑی کا کوئی نیا ماڈل تیار کر رہی ہے اور نہ ہی اس کی دوبارہ لانچنگ کا کوئی ارادہ رکھتی ہے۔
کمپنی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی ویڈیوز اور خبریں مکمل طور پر نظر انداز کریں جو مہران کی واپسی سے متعلق دعوے کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ سوزوکی مہران، جو کئی دہائیوں تک پاکستان کی سڑکوں پر راج کرتی رہی، اسے 2019ء میں بند کردیا گیا تھا، اپنی سادگی، کم قیمت اور آسان مینٹیننس کے باعث یہ گاڑی ”دی باس“ کے لقب سے مشہور ہوئی، اس کے بعد کمپنی نے سوزوکی آلٹو جیسے نئے ماڈلز متعارف کروائے۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل





