Advertisement
پاکستان

سول ایوی ایشن کی تاریخ کا اہم سنگ میل، یورپی سی اے اےکی ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچے گی

پاکستانی انسپکٹرز کو جدید تربیت فراہم کرنے کے لیے آنے والی ٹیم کے اخراجات بھی یورپی یونین خود ادا کرے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 6th 2025, 11:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سول  ایوی ایشن کی تاریخ کا اہم سنگ میل، یورپی سی اے اےکی  ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچے گی

ریگولیٹری انسپکٹرز کی تربیت کے لیے یورپی سی اے اےکی دو رکنی ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچے گی جو پاکستان کی ایوی ایشن کی تاریخ کا اہم سنگ میل ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستانی انسپکٹرز کو جدید تربیت فراہم کرنے کے لیے آنے والی ٹیم کے اخراجات بھی یورپی یونین خود ادا کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے پہنچنے والی ٹیم پاکستانی ائرپورٹس پر انسپکٹرز کے لیے یورپی معیار کی تربیت کا اہتمام کرے گی اور ٹیم کی جانب سے ای ڈی ڈی اور ای ٹی ڈی معیار کی تربیت کی تکمیل پر انسپکٹرز کی سرٹیفکیشن بھی کی جائے گی۔

سی اے اے ذرائع نے بتایا کہ ریگولیٹری انسپکٹرز کی تربیت کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے یورپی یونین سے رابطہ کیا تھا۔

Advertisement