کلبھوشن کے بعد بھارتی دہشتگردی کا دوسرا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کردیا ، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کانیٹ ورک توڑنے میں کامیابی ملی ہے جس کی تفصیل جلد منظر عام پر لائیں گے، امید ہے بھارتی نیٹ ورک پکڑے جانے سے بلوچستان میں امن آئے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزراء اور وزیر مملکت کے پروٹوکول کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کو شکایت ملی ہے کہ وزراء زائد پروٹوکول استعمال کررہے ہیں، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پروٹوکول میں کمی لائی جائے، تحریک انصاف حکومت پروٹوکول کلچر کے خلاف ہے، وزیر اعظم نے فلیگ ایکٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت لانے کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے، حکومت کی کوشش ہے طلبہ کے امتحانات شفاف ہوں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں لاہور دھماکے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو سراہا گیا ہے، تحقیقاتی ٹیم نے کلبھوشن کے بعد بھارت کی دہشتگردی کا دوسرا بڑا نیٹ ورک پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کانیٹ ورک کامیابی سے توڑ دیا ہےاس کی تفصیلات جلد منظر عام پر لائیں گے، امید ہے جلد بلوچستان میں امن آئے گا ، وزیراعظم نے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا کہا ہے، وہ لوگ جو بھارت سے رابطے میں نہیں تھے ان سے بات کی جائے گی اور اس حوالے سے ناراض بلوچ عسکریت پسندوں سے بات چیت شروع کردی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی دعوت دی، شفاف الیکشن کے لئے نظام بنانا چاہیے۔ جب تک سیاسی جماعتیں مضبوط نہیں تو الیکٹیبلز کا کردار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اب کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کے پاس صرف 8 امیدوار جبکہ ن لیگ کے پاس 12 ہیں، جب امیدوار ہی نہیں ہیں تو ابھی سے دھاندلی کا رونا شروع کردیا ہے۔
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- a day ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- a day ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- a day ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 9 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- a day ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- a day ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 2 days ago


