صدر مملکت کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، دبئی منتقل کرنےکی خبریں درست نہیں، شرجیل میمن
آصف زرداری کو نواب شاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیےگئے


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔
شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنےکی خبریں درست نہیں ہیں، وہ جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ صدر آصف زرداری کو نواب شاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیےگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔
دوسری جانب گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے صدر مملکت آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو ٹیلی فون کیا اور صدر کی خیریت معلوم کی، ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل



