Advertisement

کورونا ویکسین لگوانے پر بزرگ خاتون کی بینائی واپس آگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا ویکسین لگوانے پر معمر خاتون کی بینائی واپس آگئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 7th 2021, 3:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

   بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا ویکسین  سے متعلق مختلف خبریں سامنے آتی رہتی ہیں ، تاہم   حال ہی میں مہاراشٹر کے ضلع  واشم کی ایک بزرگ  خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ان کی بینائی واپس لوٹ آئی ہے۔

70سالہ بھارتی   خاتون متھورا بانی بیڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ9 سال قبل موتیا کی وجہ سے ان کی بینائی  چلی گئی تھی اور انہیں دونوں آنکھوں سے نظر نہیں آتا تھا۔ لیکن  کورونا ویکسین لگوانے کے بعد انہیں دوبارہ نظر آنا شروع ہوگیا ہے ۔  خاتون کا کہنا تھا کہ اپنے رشتے داروں کے ساتھ رہتی ہیں اور انہوں نے “کووی شیلڈ ویکسین” کی پہلی ڈوز لگوائی تھی،ویکسین لگوانے کے اگلے ہی روز ان کی 30 سے 40 فیصد بینائی واپس  آگئی تھی ۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا ویکسی نیشن  مہم جاری ہے ،  شہریوں کو  ویکسین لگوانے کیلئے حکومت کی جانب سے  بھرپور ترغیب بھی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس  سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ،بھارت میں اب تک کروناوائرس کے تین کروڑ 6 لاکھ کیسزکی تشخیص ہوچکی ہے۔ان میں سے چار لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت امریکا کے بعد دنیا میں کروناوائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے۔

Advertisement
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
Advertisement