ماسکو : روس میں لاپتہ ہونے والے طیارے کا سراغ مل گیا ، مسافر طیارہ سمند میں گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ کچھ دیر قبل لینڈنگ کی کوشش کے دوران لاپتا ہونے والا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیاہے ۔ روس کا طیارہ کامچٹکا کے قریب لاپتاہو ا، مسافر طیارے میں 28 سے زائد افراد سوار تھے جن میں عملے کے 6ارکان اور بچے بھی شامل ہیں ۔
ایمرجنسی سروسز کی رپورٹ کے مطابق اے این -26 جہاز کا رابطہ لینڈنگ کے دوران ائیر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ کامچٹکا جزیرہ پر منقطع ہو گیا، جس کے باعث طیار ے کارابطہ نہیں ہوپایا ۔ رپورٹس کا کہنا ہے کہ پیٹروپیولاسک سے پالانا کی طرف جارہا تھا۔واقعے کے بعد دو ہیلی کاپٹروں کی مددسے جہاز کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور امدادی ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں : حکومت نے عید سے پہلے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی
دوسری جانب انتظامیہ طیارےکی گمشدگی سے متعلق معلومات لےرہےہیں۔واقعے کی تفصیلات ابھی معلوم کی جارہی ہیں ۔
واضح رہے کہ فضائی سفر کے حوالے سے روس کا گزشتہ ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے تاہم حالیہ برسوں کے دوران روس کے فضائی ٹریفک کے ریکارڈ میں بہتری آئی ہے۔لیکن طیاروں کی بحالی اور کارکردگی کے حوالے سے ناقص معیارات اب بھی برقرار ہیں اور حالیہ برسوں میں ملک میں کئی ہلاکت خیز فضائی حادثات دیکھنے میں آئے ہیں۔
مئی 2019 ، روس میں آخری بڑا فضائی حادثہ ہوا تھا ، جب فلیگ کیریئر ایئرلائن ایرو فلوٹ سے تعلق رکھنے والا ایک سپر جیٹ ماسکو کے ہوائی اڈے کے رن وے پر گر کر تباہ ہوگیا تھا ، جس میں 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

