روسی صدر کا دورہ پاکستان کا تاحال کوئی شیڈول طے نہیں ہوا ، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی جانب سے سربراہان کی سطح پر ایک دوسرے کو دعوت نامے دئے گئے ہیں تاہم روسی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تا حال کوئی شیڈول نہیں ہے۔

ترجمان نے دفتر خارجہ کا روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہ پاکستان سے متعلق میڈیا رپورٹس پررد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور روس قریبی شراکت دار اور دوست ہیں۔اگر چہ دونوں ملکوں کی جانب سے سربراہان کی سطح پر ایک دوسرے کو دعوت نامے دئے گئے ہیں تاہم روسی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تا حال کوئی شیڈول نہیں ہے۔
مزید پڑھیں : سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور روس قریبی شراکت دار اور دوست ہیں۔دونوں ممالک اس طرح کے مستحکم کثیر الجہتی تعلقات کیلئے پر عزم ہیں جو نہ صرف دونوں ملکوں کے قومی بلکہ عالمی امن و سلامتی کیساتھ ساتھ خطے کے بہتر مفاد میں بھی ہوں۔ اعلی سطح پر دوروں کا تبادلہ بڑھتے ہوئے پاک روس تعلقات کا اہم حصہ ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاووروف نے اسلام آباد کا کامیاب دورہ کیا تھا جبکہ گزشتہ سال پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے رشین فیڈریشن کے دورے کئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 10 گھنٹے قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- ایک دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل


