Advertisement
پاکستان

سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پراپرٹی کا ایک اور کیس نکل آیا

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف پراپرٹی کا ایک اور کیس نکل آیا، نیب نے بلیئر نیویارک فلیٹ کیس میں آصف زرداری کو نوٹس جاری کردیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 6th 2021, 6:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   قومی احتساب بیورو (نیب) نے نیویارک میں آصف زرداری کے مبینہ اپارٹمنٹ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ سابق صدر  آصف زرداری کو نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مین ہٹن نیویارک میں آپ کا اپارٹمنٹ ہے جو پاکستان میں ظاہر نہیں کیا گیا اور بظاہر یہ اپارٹمنٹ خریدنے کیلئے پاکستان سے کوئی قانونی رقوم نہیں بھیجی گئی ہیں۔

اس حوالے سے سابق صدرآصف زرداری  نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے درخواست دائر کر دی۔ درخواست ضمانت  وکیل فاروق ایچ نائیک کی  وساطت سے دائرکی گئی ہے جس میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب پنڈی اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

سابق صدر نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ نیب تفتیشی ٹیم کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس غیرقانونی قرار دیا جائے، درخواست کے ساتھ ضیاءالدین اسپتال کی پرانی میڈیکل رپورٹ بھی منسلک ہیں۔آصف زرداری نے درخواست میں کہاہے کہ 15 جون کو نیب نے نوٹس بھیجا اور معلومات طلب کیں، جواب دینے کیلئے نیب سے وقت دینے کی استدعا کی ہے تاکہ معلومات اکٹھی کرسکوں۔

 آصف زرداری نے درخواست میں کہا ہے کہ نیب کی جانب سے مجھے نشانہ بنائے جانے کی ایک تاریخ موجود ہے، میں مختلف بیماروں میں مبتلا ہوں۔ پنے ڈاکٹروں سے علاج کروا رہا ہوں،کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔ان کا درخواست میں کہنا تھا کہ نیب نے 24 جون2021 ء کو نیویارک کے مبینہ اپارٹمنٹ کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • a day ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 days ago
Advertisement