Advertisement
پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو فون ،دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایرانی صدر کو منتخب ہونے پر مبارکباد دے دی ۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو سرکاری دوروں کی دعوت بھی دی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 5th 2021, 11:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے   کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی کی کامیابی ایران کے لوگوں کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران  دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہارکیا ہے اور دونوں رہنماؤں کا معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائیگا، بائیڈن

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے موجودہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔ پاک ایران سرحد کیساتھ سرحدی منڈیوں کا قیام ایک اہم اقدام ہے۔ سرحدی منڈیوں  سےدونوں ممالک کے عوام کو  فوائد حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے گفتگو کے دوران پاکستان ، ایران کے سرحدی علاقوں کی طرف پناہ گزینوں  کی آمد  کے حوالے سے بات چیت بھی کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ہوائی اڈے نہیں دیں گے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ان حالات میں پناہ گزینوں کی آمد متوقع ہے اورپناہ گزینوں کی آمد پاکستان اور ایران دونوں کیلئے سنگین خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے افغان تنازع  مذاکرات  سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ دونوں رہنماؤں نےافغان تنازع سیاسی تصفیے کی سہولت کوجاری رکھنے کی ضرورت پرزور دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : عید الضحیٰ ، این سی او سی نے نئی پابندی عائد کر دی

اس موقع پر وزیر اعظم نےمسئلہ  کشمیر پر ایران کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر، فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو سرکاری دوروں کی دعوت دی ۔ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے تبادلے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • ایک دن قبل
Advertisement