اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ساڑھے آٹھ گھنٹے طویل اجلاس ختم ہوگیا ۔اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی نے مقبوضہ کشمیر ، افغانستان اور قومی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک صحافی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوال کیا کہ اس بار امریکہ کوہوائی اڈے تو نہیں دیئے جائیں گے؟ جس کے جواب میں آرمی چیف نے واضح طور پر دو ٹوک انداز میں جواب دیا کہ اس بار ہوائی اڈے نہیں دیں گے ۔
ڈی جی آئی ایس آئی کی ملک کی سیاسی وپارلیمانی قیادت، رہنماؤں اور ارکان کو خارجہ امور پربریفنگ دی گئی ۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینیٹ جنرل فیض حمید نے ارکان کو مقبوضہ کشمیر اور افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی ۔
یہ بھی پڑھیں :معاشی ترقی کی رفتار کو جاری رکھنے کے لیے حکومت پنجاب کا بڑا اقدام
اسپیکر قومی اسمبلی و کمیٹی چیئرمین اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ پڑھیں :اسلام آباد میں ایسٹرازینیکاویکسین ختم ،ایف نائن پارک کے دروازے بند
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک ہوئے جب کہ چاروں صوبوں کے وزیراعلیٰ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ داخلی سلامتی، اندرونی چیلنجز، مسئلہ کشمیر اورافغانستان کی حالیہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی ،ڈی جی آئی ایس آئی نے ملک کی سیاسی وپارلیمانی قیادت، رہنماؤں اور ارکان کو خارجہ امور بریفنگ دی ۔
یہ بھی پڑھیں :ذوالفقار شاہ کا حریم شاہ سے شادی سے متعلق افواہ پر ایف آئی اے کو خط
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں نہایت مثبت اورذمہ دارانہ کرداراداکیا،امید ہے افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، پاکستان کی سرزمین افغانستان میں جاری تنازعہ میں استعمال نہیں ہو رہی، پاکستان افغان امن کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں :گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد حکومت کا طلبا کیلئے نیا اعلان
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان افغانستان میں عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کا ہر سطح پر خیر مقدم کرے گا، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام دراصل جنوبی ایشیا میں استحکام کا باعث بنے گا،پاکستان کی کوششوں سے امریکہ اور طالبان کے درمیان بھی بامعنی گفت و شنید کا آغاز ہوا۔
یہ پڑھیں :موٹر وے پر سفر کرنے والوں کیلئے نہایت بری خبر،ٹول ٹیکس میں اضافہ
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- ایک دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 14 گھنٹے قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل


